ابنا: تہران میں صومالیہ کے سفیر خلیف کدیہ موسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کی اس امداد کو سراہا اور کہا کہ ایران کی طرف سے صومالیہ کے قحط زدہ عوام کی فوری امداد اور کئی ریلیف کیمپ قائم کرنا نیز صومالیہ کے قحط سے متاثرہ لوگوں کی ضروریات کی ایک بڑی مقدار کو پوراکرنا ناقابل فراموش ہے۔واضح رہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اب تک صومالیہ کے قحط زدہ عوام کے لیے امدادی سامان کی پندرہ کھیپیں بھجوا چکی ہے اور پانچ ہزارٹن امدادی سامان پر مشتمل سب سے بڑی کھیپ عنقریب صومالیہ روانہ کر دی جائے گی۔ اس امدادی سامان میں غذائی اشیا دالیں چاول اور آٹا شامل ہے۔............
/169